جزیرہ بابا بھٹ پر پاکستان رینجرزسندھکا میڈیکل کیمپ


اچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرزسندھ (قلندر ونگ) ، فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی اور واہ ویلفیئرفاوئنڈیشن ٹرسٹ نے ماہی گیروں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے جزیرہ بابا پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ جہاں ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ ایڈمنسٹریٹر ایف سی ایس زاہد ابراھیم بھٹی کی خصوصی ہدایت پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی انتظامیہ نے میڈیکل کیمپ کے تمام تر انتظامات کیے۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور دیگر رضا کاروں کا کھانا، سفری انتظامات کا خاص خیال رکھا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایف سی ایس نے متعلقہ افسران کے ہمراہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستان رینجرزسندھ کے ایس آرمحمود،ڈی ایس آر طارق اور میجر عمران نے بھی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینزکوآپریٹو زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ایف سی ایس ماہی گیروں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گی۔اور ماہی گیروں کو مفت آنکھوں کے آپریشن کی سہولت بھی مہیا کیجائے گی۔ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے مزیدکہا کہ ماہی گیروں کو علاج معالجہ سہولت ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ساحلی علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔اس موقع پر محمد حسین بھی موجود تھے۔
 جزیرہ بابا بھٹ

ای پیپر دی نیشن