داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی کا 10واں جلسہ تقسیم اسناد

Feb 05, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا 10واں جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ 4فروری 2023 کو جامعہ داود کے جناح کیمپس کے سبزہ زار میں منعقد کیا گیا۔ جلسہ تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی سینیٹر نثار احمد کھوڑو تھے جبکہ سینیٹر تاج حیدر ، داود یونیورسٹی کے ارکان سینیٹ اور سینڈیکٹ بھی موجود تھے۔ داود انجینئرنگ یونیورسٹی میں شعبہ انجینئرنگ (بی ای) اور شعبہ سائنس (بی ایس) کے 464 طلبہ و طالبات کوڈگریاں تفویض کی گئیں جبکہ امتیازی نمبر حاصل کرنیوالوں کو گولڈ اور سلور کے تمغے دیئے گئے۔ 2013 میں یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد داود انجینئرنگ یونیورسٹی کی 10سالہ تاریخ میں ریکارڈ تعداد 464طلبہ و طالبات نے گریجویشن کی ہے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں داود انجینئرنگ یونیورسٹی میںایم ایس پروگرام کے 14طلبہ و طالبات کو بھی ڈگریاں دی گئیں ۔ داﺅد یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ کے طالبعلم ایان عابد ولد محمد عابد نے یونیورسٹی میںٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ انجینئرنگ فیکلٹی پی آئی ایم ایم ای سی میں بھی ایان عابد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، انجینئرنگ فیکلٹی سی ای ای ٹی میں محمد علی ولد حاجی حضرت علی، کمپیوٹر سائنس فیکلٹی آئی ایچ ایس میں زوبیا متین ولد محمد متین نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔ آرکیٹیکٹ فیکلٹی میں بینش بابر ولد بابر حسین نے پہلی پوزیشن لی ۔ مجموعی طور پر 5گولڈ میڈل حاصل تفویض کئے گئے ۔ یونیورسٹی ٹاپ پوزیشن لڑکے کے نام رہی جبکہ چار فیکلٹی میں2لڑکے اور 2لڑکیوںکو ملیں۔ یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنےوالے 11 طلبا کو سلور میڈل سے نوازا گیا جس میں بینش بابر ولد بابر حسین(شعبہ آرکیٹک) ، سمعیہ ولد حافظ عبدالطیف شعبہ کیمیکل انجینئرنگ، تنویر حسین ولد محمد عالم شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ، ایان عابد ولد محمد عابد شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ ، محمد علی ولد حاجی حضرت علی انرجی انوائرمنٹ انجینئرنگ ، مقدس احمد ولد احمد خان انڈسٹریل انجینئرنگ ، امیر حمزہ صدیقی ولد عبدالسمیع میٹرلرجی اینڈمیٹریل انجینئرنگ ، عطیہ الرحمان ولد طارق محمود شعبہ پٹرولیم گیس انجینئرنگ ، سویرا حبیب ولد حبیب الرحمان شعبہ ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ ، منیبہ ولد محمد یونس شعبہ کمپیوٹر سائنس اور زوبیہ متین ولد محمد متین شعبہ ریاضی شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی (تمغہ امتیاز) نے اپنے استقبالیہ خطاب میںکہا کہ 2013 سے پہلے یہاں باقاعدہ کلاسز کا انعقاد ہی مشکل تھا ہم نے 10سال کے عرصے میں نظم و ضبط ، قواعد اور بہترین ماحول کے ایسے اقدامات کئے ہیںکہ اب طالبات کی بڑی تعداد یہاں سے انجینئر بن رہی ہے بلکہ ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کررہی ہےں ۔ بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن پاکستان کا مستقبل ہے اور داود انجینئرنگ یونیورسٹی نے نام کمایا ہے ، مجھے یاد ہے جب 2013 میں ڈاکٹر فیض اللہ عباسی وائس چانسلر بن کر آئے تو ان کی تقاریر میں مشکلات پر قابو پانے کا ذکر ہوتا تھا اور اب ان کے پاس داود انجینئرنگ کے ترقی ، تحقیقی کاموں ، طلبا کی رجسٹریشن بڑھنے اور باقاعدہ کلاسز کے باتیںہیں جو ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی کامیابی اور حکومت سندھ کی مدد کامظہر ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا جب یہاں سے گریجویٹس بن کر نکلتے ہیںتو وہ معاشرے کی خدمت کیلئے تیار ہوتے ہیں۔بطور اعزازی مہمان خطاب کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بہت خوشی ہےکہ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے 10سال کے عرصے میں داود انجینئرنگ یونیورسٹی کو اپنے پیروںپر کھڑا کردیا۔ 
داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی 

مزیدخبریں