انجمن طلبہ اسلام بچوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت کوبھی فروغ دینا چاہتی ہے :ڈاکٹر امتیاز 


بھوئے آصل ( نامہ نگار) انجمن طلباء اسلام پیماراوتاڑ یونٹ کااجلاس مقامی کنونئیر سکندرریاض ڈوگرکی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس سے انجمن طلبہ ضلع قصور کے سابق ناظم ڈاکٹر امتیاز سجاد نے خطاب کرتے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام طلبہ میں تعلیم حاصل کرنے کیساتھ ساتھ تربیت کوبھی فروغ دینا چاہتی ہے تاکہ وہ معاشرے کا سودمند شہری بن سکیں ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیاکہ وہ نماز کی پابندی کریں، والدین واساتذہ کا احترام کریں اور حقوق العباد کا خیال رکھیں تاکہ وہ دنیاکے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سرخرو ہوسکیں۔

ای پیپر دی نیشن