عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں ملکی مفادات کیلئے کچھ نہیں: ملک یوسف


شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی حاجی ملک یوسف نے کہا ہے کہ گالم گلوچ، افراتفری اور منافرت پھیلانے کی سیاست کرنیوالے اب روتے ہوئے نظر آتے ہیں انتقامی سیاست کا جو بیج بویا تھا اب انہیں کاٹنا پڑرہا ہے عمران خان نے ساڑھے تین سالوں کے دوران ملکی مفادات اور مسائل کے حل کیلئے نہیں بلکہ اپنے سیاسی مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے کیلئے کام کیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے متین فلور مل میں ملک ندیم یوسف ڈالو، ملک عابد، حمزہ ندیم ،عمیص ملک ودیگر کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن