نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنے میں اقوام متحدہ ناکام ہوا بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کیلئے شدید خطرہ ہیں دونوں ممالک نے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھاہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار رانا بشارت علی خاں عالمی انسانی حقوق کے علمبردار چیئرمین ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل نے یوم کشمیر کے حوالے سے سیمینار میں خطاب کرتے کیا ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ستر سال سے کشمیریوں کے انسانی اور جمہوری حق کو سلب اور فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ۔
بھارت نے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے:رانا بشارت علی
Feb 05, 2023