شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق یو سی چیئرمین حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے صرف عام آدمی کی قربانی قبول نہیں، عوام کے ساتھ ساتھ اشرافیہ کو بھی سادگی اپناناہوگی حکمران اپنے اخراجات میں کمی لائیں اور قومی سرمایہ دیانتداری سے صرف کریں وگرنہ عوامی ردعمل شدید ہوگاکیونکہ پاکستان کی کمزور معاشی صورت حال کے ذمہ دار یہی مراعات یافتہ طبقات ہیں عام آدمی تو ٹیکسوں کا مارا دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتا۔
عوام کے ساتھ ساتھ اشرافیہ کو بھی سادگی اپناناہوگی: افضل علی ورک
Feb 05, 2023