یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے  سے تیاریاں مکمل،قمر زمان کائرہ 

Feb 05, 2023


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ترجمان وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو پورے ملک میں صبح10بجے کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ دستور اسلام آباد پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی جائے گی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغامات بھی نشر کیے جائیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 05 فروری کی مناسبت سے بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز خصوصی ریلیز، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کررہے ہیں۔ 
قمر زمان کائرہ 

مزیدخبریں