آشیانہ اقبال ریفرنس، نیب کے ڈر سے وعدہ معاف گواہ بنا: عارف مجید 

Feb 05, 2023


لاہور (خبر نگار) سپیشل جج سینٹرل کورٹ کے رخصت پر ہونے کے باعث سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ  کے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی ہوگئی۔  عدالت نے سلمان شہبازکے وکلاء کو بریت درخواستوں پر دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے، سلمان شہباز حاضری مکمل کروائی فاضل جج کے رخصت ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف  ودیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہاوٗسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی، ملزموں کے وکلاء  نے نیب کے گواہوں سے بیانات پر جرح مکمل کرلی، نیب کے وعدہ معاف گواہ پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چیف انجینئر کرنل ریٹائرڈ عارف مجید نے موقف اپنایا کہ میں نیب کے ڈر سے آشیانہ اقبال ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بنا،آشیانہ اقبال میں سب کام ضابطہ کے مطابق ہوئے ، نیب کے وعدہ معاف گواہ سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید بھی پیش ہوئے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور دیگر ملزم حاضری کیلئے پیش ہوئے۔
سولہ ارب منی لانڈرنگ کیس 

مزیدخبریں