اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اطلاق6فروری سے ہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیزل مہنگا ہونے اور مالی نقصانات کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق6 فروری سے ہوگا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتای گیا ہے کہ صرف گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے کرائے بڑھانے سے ریلوے کو جون 2023ء تک ساڑھے5 ارب کی اضافی آمدنی ہوگی، ڈیزل سستا ہونے پر کرائے کم ہونے کا امکان ہے۔
کرائے بڑھ گئے