ایڈووکیٹ جنرل‘ لاء افسروں‘ خود مختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفی کے خلاف کیس پر ہائیکورٹ کل سماعت کرے گی


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لاء افسروں اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کل 6 فروری کو سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس عاصم حفیظ بنچ میں شامل ہیں۔
کل سماعت

ای پیپر دی نیشن