لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد رانا نے پلاٹوں پر قبضہ روکنے پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کرنے کے کیس میں سابق رکن اسمبلی پی ٹی آئی شبیر گجر و دیگر ان کی عبوری ضمانت 15 فروری تک منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان نذیر احمد عرف منچھی نذیر، خالد محمود گجر، طارق فاروق نصیر احمد گجر کی عبوری ضمانتیں منظور کیں۔ درخواستگزاران نے موقف اپنایا کہ ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں ڈر ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔
ضمانت منظور