یوم یکجہتی کشمیر آج بھارت کیخلاف زبردست مظاہرے ہونگے ، حق خودارایت دلانے کیلئے کشمیریوں کے ساتھ : صدر، وزاعظم 


 لاہور، گوجرانوالہ‘ اسلام آباد‘ سرینگر‘ مظفر آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ خبر نگار + خصوصی رپورٹر + این این آئی+ کے پی آئی) ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کیخلاف ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے عا لمی برادری اور تنظیموں پر زور دیا ہے کشمیرڑ میں انسانی حقوق کی سنگین اور وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ حریت کانفرنس  کے نظر بند رہنما نعیم احمد نے کشمیر کاز کی بھر پور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گوجرانوالہ میں بائیکرز ریلی نکالی گئی‘ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا  5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے۔ وادی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کروائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  یوم یکجہتی کشمیر  پر پیغام میں  کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس یوم یکجہتی کشمیر پر ہم حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ ہم ان کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے ۔ ملک بھر میں صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اسلام آباد، مظفرآباد، گلگت اور چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں واک کی قیادت احسن اقبال، خواجہ آصف اور قمر زمان کائرہ سمیت کابینہ کے ارکان کریں گے۔ کوہالہ اور پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے دیگر اہم مقامات پر انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے اہم سڑکوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے سٹیشنوں پر پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے جائیں گے۔  کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مقامی سکول کے طلبہ واساتذہ نے ریلی نکالی۔ گورونانک پورہ سے شروع ہونیوالی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے چیئر مین حاجی محمد امین بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈیا کی بھول ہے کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر وہ مظلوم عوام کے دلوں کو بدل دے گا۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لاہور سے شروع ہونے والی آل پاکستان بائیکرز ریلی کا پہلوانوں کے شہر پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ ریلی میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھارکھے تھے۔ ریلی کے شرکا کا گوجرانوالہ پہنچنے پر جما عت اسلامی کے امیدوا ر پی پی 63فرقان عزیز بٹ کی قیادت میں کارکنوں نے فقید المثال استقبال کیا۔ شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور کشمیر یوں کے حق بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔ گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ بعدازاں ریلی کے شرکا گوجرانوالہ سے اپنی اگلی منزل گجرات کی جانب روانہ ہو گئے، جو گوجرانوالہ ،گجرات ، جہلم سے ہوتی ہوئی اسلام آباد سے آزاد کشمیر روانہ ہو گی ۔ پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کا دن کل پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...