نوشہرہ ورکاں : منگنی توڑنے پر بھانجے کی فائرنگ  خالوخالہ کزن قتل


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نوشہرہ ورکاں میں منگنی توڑنے پر بھانجے کی فائرنگ سے خالو، خالہ اور شادی شدہ خالہ زاد بہن قتل۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں نتھو سیویا کے رہائشی عطاء محمد نے اپنی بیٹی کی منگنی اپنی سالی کے بیٹے سے کی جسے لڑکے کے غلط چال چلن کیوجہ سے توڑ دیا۔ گزشتہ روز ملزم محسن سکنہ ڈیرہ گوندلانوالہ ضلع حافظ آباد اپنی والدہ کے ہمراہ ان کے گھر آیا اور دوران گفتگو فائرنگ کر کے اپنے 55 سالہ خالو عطاء محمد، خالہ صفیہ بی بی اور خالہ زاد بہن فرح تبسم جو شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی کو قتل کر دیا۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا جسے اہلیان دیہہ نے تعاقب کر کے نواحی گاؤں بگا سے پکڑ لیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سید زاہد حسین شاہ، ایس ایچ او فدا حسین چیمہ اور چوکی انچارج حیدری چوک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزم محسن اور اس کی والدہ کوثر بی بی کو گرفتار کر لیا۔ ریسکیو 1122 نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ہے۔
نوشہرہ ورکاں/ قتل

ای پیپر دی نیشن