کراچی (این این آئی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ زرداری میری نوک پر ہے لیکن آج وہ کہہ رہے ہیں کہ میں زرداری کی بندوق کی نوک پر ہوں ۔ پہلے سرائیکی صوبہ بنائیں اس کے بعد اسمبلی فیصلہ کرے گی دارالحکومت کہاں ہوگا ۔جب میں وزیراعظم تھا تو سینٹ سے سرائیکی صوبے کا بل منظور کروایا لیکن قومی اسمبلی سے اس بل کے پاس ہونے سے قبل ہی میری چھٹی کروا دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں سندھی اور سرائیکی سانج کے حوالے سے پروگرام میں کیا جس سے وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے بھی کیا خطاب کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا میں ملتان سے آیا ہوں جو جو سندھ کا پہلا دارالخلافہ تھا۔ سندھی اور سرائیکی ثقافت ملتی ہے ہمارے رشتے ہیں۔ وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا تھا ہم ایک نئی شناخت متعارف کروانا چاہتے ہیں لیکن بعض ذہنیت چھوٹی قوموں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سرائیکوں سے اپیل ہے صوبے کے ایک نام پر متفق ہو جائیں۔ ہم جمہوریت کو بچانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ مل کر بھی حکومت جمہوریت بچانے کے لیے بنائی ہے۔
یوسف گیلانی
عمران نے زرداری کو نشانے پر کہا، اب کہتے ہیں میں ہوں: یوسف گیلانی
Feb 05, 2023