مظفر آباد (بیو رورپو رٹ ) ہواوے ٹیکنالوجیز اور اعوان ڈسٹری بیوشن، سی ڈیجیٹل کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں آئیڈیا ہب S2 کی لانچنگ تقریب کا انعقاد۔تقر یب میں سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، سیکرٹری ٹورازم مدحت شہزاد، ڈائریکٹر اے جے کے آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق ، دیگر سرکاری افسران، اے جے کے آئی ٹی بورڈ، یونیورسٹی آف آزاد جموں کشمیر، ایس سی او اے جے ، عوامی اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے صارفین نے شرکت کی ۔اس موقع پر سینئر وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فارو ق نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہو اوے، اعوان ڈسٹری بیوشن اور سی ڈیجیٹل نے جس طر ح تقر یب کا انعقاد کیا وہ قابل تعریف ہے ۔ اس طرح کی تقریبات اور پروگرام آزاد جموں کشمیر میں آئی ٹی کی ترقی میں یقینی طور پر مددگار ثابت ہوں گے۔ صدر اعوان ڈسٹری بیوشن عصام بغدادی نے کہا کہ اپنے پارٹنر ہواوے ٹیکنالوجیز اور آزاد جموں و کشمیر کے معززین کا شکریہ ادا کرنا ہو ں جنہو ں کی تقریب میں شرکت کی ،انہو ں نے کہا کہ ہواوے نے ہماری پروڈکٹ کے جدید ٹیکنالو جی کا اضافہ کیاہے ، آئی ٹی میں جدید ٹیکنالو جی کا فروغ ہو اوے کے بغیر ناممکن تھا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈاے جے کے ڈاکٹر خالد رفیق نے ہواوے اور اعوان ڈسٹری بیوشن کی کوششوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ہمیں یقینی طور پر اس طرح کی مزید کانفرنسیں آزاد جموں و کشمیر میں کرنے چاہئیں سیکرٹری ٹورازم مدحت شہزاد نے ہو اوے آئیڈیا ہب ٹیکنالو جی کو استعما ل کرتے ہو ئے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔،ورچوئل میٹنگز کے انعقاد سے نہ صرف اخراجات بلکہ وقت بھی کم لگے گا ۔