کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اشیا کی قیمتوں کی نگرانی کریں بیوروآف سپلائی اینڈ پرائسز ڈیپارٹمنٹ کوفعال رکھ کر شہریوں کو ریلیف دینے کی ہدایت دی کہ دکانوں پرپرائس لسٹ آویزاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو پریشان کرنا مقصد نہیں، قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ایس اوپیز کے مطابق اشیا کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے مارکیٹ میں سبزیوں،پھلوں کی قیمت چیک کروں گا۔