اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے آل پارٹیز کانفرس میں شرکت سے انکار ان کی منفی اور فسطائی سوچ کا ثبوت ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ تو کشمیر پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے اور نہ ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرس میں شرکت نہکر کے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔
شیری رحمان