راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)جماعت اہلسنت کے مرکزی قائدعلامہ محمداحمدلدھیانوی نے قومی اسمبلی میں عظمت ناموس صحابہ ومقا م تحفظ اہلبیت کے بل کی منظوری پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پرمعرض وجودمیں آیاتھا،اوراس ملک میں خلافت راشدہکانظام قائم ہوکررہے گا،انہوں نے ارکان پارلیمنٹ بالخصوص مولانااکبرچترالی اوردیگرجماعتوں کے قائدین اوربل کی حمائت کرنے والے تمام ارکان پارلیمنٹ کواس عظیم کارنامہ کی تکمیل پرمبارکبادپیش کی،اوران کاشکریہ اداکیا ،ان خیالات کااظہارانہوں نے دارلعلوم تعلیم القرآن میں جانشین شیخ القرآن مولانااشرف علی کی زیرصدارت توحیدوسنتؐکانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عطا اللہ بندیالوی،مولانایحی عباسی،مولاناقاری جمیل احمدآف سکھراورناظم تعلیمات مولاناسیدصبغت اللہ شاہ،نے بھی خطاب کیا۔مولاناعون الخالق نے بخاری شریف کاآخری سبق پڑھایا۔ انجمن تاجران راولپنڈی کے مرکزی عہدیدارشرجیل میرنے بھی خطاب کیا۔قاری صفی اللہ بٹ اورنعت خواں طاہربخش جھنگوی نے حمدونعت اورمنظوم کلام پیش کیاعلامہ سیدچراغ الدین شاہ نے ملک وملت کیلیئے بہتری اوراستحکام کی اجتماعی دعاکرائی،کانفرنس کے شرکا میں راولپنڈی اسلام آبادکے سرکردہ علما کرام قاری محمداخلاق مدنی،قاری فضل ربی،مولاناغلام الرحمن،مولاناضیا اللہ خان دیوبندی،قاری عقیل الرحمن،مولاناقاری چن محمدآف حضرو،مولانامحمدرضوان،مولانااسدالاسلام،مولانامفتی سراج الحق،مولانامفتی شفیق الرحمن آف جامعہ اسلامیہ صدرراولپنڈی،قاری مجیب الرحمن ٹیکسلا،نے بھی شرکت کی۔دریں اثناء مولانا محمد احمد لدھیانوی کی پشاور پولیس لائن خودکش دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور گئے ۔ان کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی ،پشاور پولیس لائن جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اعلی پولیس افسران سے افسوسناک واقعے کی تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
علامہ احمدلدھیانوی
تحفظ عظمت صحابہؓ واہلبیتؓ بل کی منظوری قابل تحسین:علامہ لدھیانوی
Feb 05, 2023