لاپتہ افراد کیس‘ عدالت نے حراستی مراکز کی فہرست طلب کرلی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)  سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہری جاوید لیاقت آباد کے علاقے سے 2017 سے لاپتا ہے۔ محمد عمر فاروق 5 سال سے لاپتا ہے، بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری طویل عرصے سے لاپتا ہیں، بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب کرلی۔
لاپتہ شہری/بازیابی

ای پیپر دی نیشن