سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے سابق صدر پرویز مشرف کو ان کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چودھری شجاعت حسین سمیت مسلم لیگ ق کے رہنماؤں طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین و دیگر نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف محب وطن ، دلیر اور بہادر انسان تھے ، انہوں نے ہمیشہ ملک کے لیے سوچا اور اختلاف رائے کا احترام کیا، جنر(ر) پرویز مشرف کو انکے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، بیگم صباء مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔