سابق صدر  پرویز مشرف ہمارے محسن، قابل فخر سپاہی تھے:فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، انتقال کر گئے۔

فواد چوہدری نے  کہا کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے.  سب سے پہلے پاکستان انکی سوچ اور نظریہ تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کی رگ رگ میں پاکستان تھا، ان کو پاکستانی ہونے پر فخر تھا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ملک کو مشکل حالات میں لیڈ کیا. انہوں نے جلد پہچان لیا تھا زرداری، نواز سیاست کیلئے نحوست ہیں. انہوں نے کوشش کی عوام کی ان دونوں سے جان چھوٹ جائے.امریکا اور سعودی عرب نے نواز، زرداری کو این آراو دلوایا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے وژن کی وجہ سے آج میڈیا آزاد ہے. سابق صدر  پرویز مشرف ہمارے محسن، قابل فخر سپاہی تھے۔

ای پیپر دی نیشن