پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک پتنگ کاٹ دی. متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔خواجہ سہیل منصور نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرس کی جس دوران انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا کہ خواجہ سہیل کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، انکے آنے سے پیپلزپارٹی کراچی میں مزید مضبوط ہوگی۔ خواجہ سہیل منصور ایم کیو ایم کے ایم این اے رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا کہ خواجہ سہیل کی شمولیت سے کراچی میں پی پی مزید مضبوط ہوگی. کراچی کی ترقی اورامن کیلئےملکرکام کرینگے.اس موقع پر سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں.امید ہے پیپلزپارٹی کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی، پیپلزپارٹی نے ملک کیلئے قربانیاں دیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرسے پہلے ہی خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔