ملتان: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انہیں جیل میں ایک چیز کے سوا سب کچھ دیں گے، ان ہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو رکھا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے. الیکشن جیت کر آئندہ حکومت بنائیں گے.وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ہماری پارٹی الیکشن سے گھبرا رہی ہے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اور پنجاب میں کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا. یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ ملک اس نہج پر کیوں پہنچا؟، 90 کی دہائی میں پاکستان کی معیشت سب سے آگے تھی. ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بھی نوازشریف دور میں ہوا.سابق وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمرانی ٹولے نے 2014 سے لانگ مارچ اور دھرنے دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا. اب یہ کہہ رہا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا.جیل بھرو تحریک کے دوران تمہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا گیا تھا۔
ملک میں منہگائی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ملک آج اس حالت میں کیسے پہنچا ؟رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 1999 میں ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا، پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا. ہمارا مستقبل اس میں تھا کہ ہم ایٹمی دھماکے کریں. پاکستان ایٹمی قوت اس دن بنا جس دن ایٹمی دھماکے ہوئے. آج پاکستان موجود اور قائم ہے تو اس کی وجہ ایٹمی قوت ہونا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 1999 میں پاکستان بحران میں تھا لیکن نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا. دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نوازشریف نے کیا۔صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے کہا لاڈلے کا 2014 سے ایک ہی کام ہے. لانگ مارچ، تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا. 126 دن بعد اے پی ایس کے واقعہ پر اسے دھرنا ختم کرنا پڑا. نواز شریف نے قوم کو متحد کرنے کے لیے اس بدبخت کو خود فون کیا، اسے دعوت دی کہ آؤ بیٹھو، قوم کو متحد کرو، نوازشریف نے قوم کو متحد کیا اور دہشتگردی ختم کی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، بیٹا! تمہارا علاج بھی میں کروں گا. 25 مئی کو تم نے اسلام آباد لاک کرنے آنا تھا.تمہارے ساتھ جو ہوا وہ تمہیں یاد ہونا چاہیے. 26 نومبر کو جو تمہارے ساتھ ہوا وہ بھی یاد ہونا چاہیے۔