پی ایس ایل 8کا نمائشی میچ، افتخاراحمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ کوئٹہ میں منعقد کیا گیا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے زیر کردیا۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے نمائشی میچ میں ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے وہاب ریاض کے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اتوار کو کوئٹہ میں ایک نمائشی کھیل کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو 185 کا ہدف دیا۔افتخار احمد نے اننگز کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو چھ چھکے مار کر اپنی ٹیم کا اسکور بہترکرنے میں مدد فراہم کی، دائیں ہاتھ کے بلے باز 50 گیندوں پر 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...