نازک ترین حالات میں ملک متنازعہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا:پی ٹی اے اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے انتخابات کی شفافیت کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نازک ترین حالات میں ملک متنازعہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کوئی بھی جماعت تنہا ملک کو مسائل کے گرداب سے باہر نہیں نکال سکتی۔ معاشی سمت کے حوالے سے فیصلوں کیلئے سیاسی جماعتیں صرف اپنی معاشی ٹیموں پر اکتفا نہ کریں بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید اقبال قاضی اورصدر میاں عبد الغفار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن