لاہور (آئی این پی) پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار ہے، جہاں اس بیماری سے مزید 5 بچے چل بسے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں ایک روز کے دوران 156 نئے کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات اور20 ہزار267 کیسز سامنے آئے، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور3 ہزار873 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے316 اموات ہو چکی ہیں جب کہ19 ہزار594 کیسز سامنے آئیں، جب کہ گزشتہ11 روز کے دوران100 سے زائد بچے دم توڑ گئے۔ لاہور میں رواں سال نمونیا سے58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پنجاب میں نمونیا کی سنگین صورتحال برقرار، مزید 5 بچے دم توڑ گئے، 679 نئے مریض
Feb 05, 2024