تحریک انصاف نظریاتی نوجوانوں کوٹکٹ دیکر سیاست میں لارہی : اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی واحد سیاسی جماعت ہے جو متوسط اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو اسمبلی میں پہنچانے کیلئے انہیں ٹکٹ دے کر میدان سیاست میں لا رہی ہے ملک پر 75سالوں سے جاگیرداروں ،وڈیروں اور صنعتکاروں نے قبضہ جمارکھا ہے اور ان لوگوں نے الیکشن کو مہنگے سے مہنگا کرکے غریب کارکنوں کی پہنچ سے دور کر دیا ہے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کے انتخابی اخراجات اخباروں اور ٹی وی پر کروڑوں کے اشتہارات ووٹ خریدنے کے عمل کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایسے اقدامات روکنے کیلئے واضح احکامات جاری کرنے چاہئے موجودہ سیاسی مافیاز کی موجودگی میں کوئی متوسط طبقے کا پڑھا لکھا نوجوان الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا الیکشن کو صرف اور صرف پیسے اور خریدو فروخت کا کھیل بنا کر رکھ دیا گیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بڑی بڑی سیاسی پارٹیز بھی کسی غریب ورکر کارکن کو ٹکٹ دینے کیلئے تیا رنہ ہے بلکہ یہ پارٹیاں امیر ترین اور الیکٹیبلز کو ٹکٹ دے رہی ہیں جو کروڑوں روپے نکال کر اربوں کماتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پی ٹی آئی این کے پی کے کے حلقہ کے پی82کے امیدوار عدیل اعوان کے انتخابی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا اختر ڈار نے کہا کہ ملک کے پڑھے لکھے متوسط طبقہ کے نوجوانوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن