نوشکی، الیکشن کمشن کے دفتر، پنجگور میں نیشنل پارٹی امیدوار کے گھر پر حملہ 

نوشکی+ پنجگور (نیٹ نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں  پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر میں دھماکہ ہوا۔ اس کے علاوہ نوشکی میں الیکشن کمشن کے دفتر کے قریب بھی دھماکہ ہوا۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے۔ خاران میں (ن) لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا۔ تربت میں پیپلز پارٹی کے امیدوار رؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ای پیپر دی نیشن