بلاول بھٹو نے ضد بازی میں لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا: عطاء تارڑ  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ضد بازی میں لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ غلط تھا، ووٹ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے، بلاول بھٹو الیکشن ہار چکے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ہر جگہ جلسے کر رہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا، پیپلزپارٹی لاہور میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی لاہور میں الیکشن لڑ کے ووٹ خریدنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی ہے، انہوں نے 50 سے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا پلان بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول آپ لاہور میں تیسرے نمبر کے امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں انٹری چاہتی ہے، کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے۔عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقابلہ ایک وڈیرے کے ساتھ ہے، بلاول تو چلا جائے گا ہم نے اور ووٹ فروخت کرنے والوں نے تو یہاں ہی رہنا ہے، ووٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...