148 روز ہ مہم ، 51ہزار 338ملزمان بجلی چوری میں ملوث 

لاہور( این این آئی)لیسکو کی148 روز سے جاری مہم کے دوران  51 ہزار 338ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 47 ہزار 500 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17ہزار466ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان  کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 11 لاکھ 54 ہزار633یونٹس چارج کئے گئے، مالیت 2ارب 75 کروڑ 47 لاکھ 87 ہزار 610روپے بنتی ہے ۔   24گھنٹوں میں 366 ملزمان بجلی چور پائے گئے،151 ملزمان کے خلاف مقدمات درج،6 کو گرفتار کیا گیا۔ پکڑے گئے کنکشنز میں 13 کمرشل،5 زرعی،1 انڈسٹریل اور347  ڈومیسٹک  تھے جنہیں منقطع کرکے  2 لاکھ 22 ہزار 269یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے، مالیت 72 لاکھ 55 ہزار107روپے بنتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...