لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ زیادہ صنفی عدم مساوات والے ممالک میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کے فرق کو ختم کرنے سے معاشی پیداوار میں اوسطاً 35 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز بیسٹ سی او ایوارڈ یافتہ مہین کی قیادت میں خواتین تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنفی فرق قومی اور عالمی ترقی کو نقصان پہنچا رہا ہے اس لئے ہمیں اس کو ختم کرنا ہو گا۔ خواتین کو معاشی مواقع سے محروم کرنا غیر اسلامی و غیر منصفانہ ہے اور اس سے مجموعی ترقی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ صنفی حساس میکرو اکنامک اور مالیاتی پالیسیوں کا نتیجہ زیادہ ترقی، زیادہ معاشی استحکام اور لچک اور آمدنی میں عدم مساوات کے خاتمہ کی صورت میں ظاہر ہو گا۔