مہم جوئی کافائدہ نہیں ،ایف بی آر کی ریٹیلرز کیلئے ٹیکس سکیم بارے تحفظات ہیں :اشرف بھٹی

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہم جوئی سے مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے ،ایف بی آر کی ریٹیلرز کیلئے ٹیکس سکیم بارے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جانا چاہیے۔فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوںمیں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ نا قابل قبول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایف بی آر کی جانب سے آگاہی نہ دینے کی وجہ سے ریٹیلرز کے حوالے سے ٹیکس سکیم پر تاجروں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور وہ تاجر تنظیموں کو ٹیلیفون کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ تاجروںنے کبھی بھی ٹیکس کی ادائیگی سے انکار نہیں کیا بلکہ اکثریت ٹیکس دے رہی ہے۔ ہمیشہ یہی تجویز دی ہے کہ کسی بھی طرح کے فیصلے یا پالیسی کے نفاذ سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن