پاکستان کی سلامتی ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی باہم جڑی ہوئی ہیں:شجاع الدین شیخ 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی باہم جڑی ہوئی ہیں۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5فروری کا دن اہل کشمیر کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے عزائم بڑے خطرناک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن