فلسطین اور کشمیر مسلم حکمرانوںو امت کو لے ڈوبے گا:ریاض حسین نجفی

لاہور( خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کو لے ڈوبے گا۔ روز قیامت ہمارا احتساب ہوگا۔اللہ ان مسلم حکمرانوں سے پوچھے گاجنہوںنے کشمیر اور فلسطین کے عوام کی مدد نہیں کی۔ قیامت کے روز کشمیر اور فلسطینی عوام اللہ تعالیٰ سے ہماری شکایت کریں گے۔اس دن پوری امت مسلمہ کا احتساب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا پوری دنیا کے مسلمان اس وقت اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں پر اسرائیلی اور بھارتی مظالم سے بے خبر ہیں۔ 76 سال سے عالمی برادری کے سامنے دونوں مسائل ہیں مگر کچھ حل نہیں ہوا۔افسوسناک بات تو یہ ہے کہ ہمیں کوئی فکر نہیں ہے۔ اسرائیل ہمارے مسلمان بھائیوں کو قتل کر رہا ہے۔ کشمیر میں مسلمان بھائیوں پر مظالم ہورہے ہیں۔بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنا دیا گیا ہے، کسی نے اس کی طرف توجہ نہیں دی۔ تو امت مسلمہ اپنے مسلمان بھائیوں کا حق ادا نہیں کر رہی۔ اس لئے تمام امت سے اس کا حساب لیا جائے گا کہ انہوں نے اپنے بھائیوں کی مدد کیوں نہیں کی۔ 

ای پیپر دی نیشن