ووٹ کی بولی پر الیکشن کمشن کا نوٹس خوش آئند امید ہے نااہل قرار دینگی:عابد حسین اعوان

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127میں یقینی جیت کو دیکھتے ہوئے سرمایہ لیگ کے امیدوار نے کھلے عام فی ووٹرز کی 5،5 ہزار روپے فی کس بولی لگانا شروع کردی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے جو نوٹس لیا ہے وہ اس مد میں سرمایہ لیگ کے اس امیدوار کو نااہل قرار دیں گے تاکہ یہ سرمایہ لیگ کسی اور حلقہ میں پیسے کو استعمال نہ کرسکے۔

ای پیپر دی نیشن