حضرت واصف علی واصف ؒ کی تحریریں طالبان حق کیلئے رہنما ہیں:مقررین 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)حضرت واصف علی واصفؒ کی تحریریں طالبان حق کیلئے رہنما ہیں۔ ہماری قومی سماجی اور اجتماعی زندگی میں ان تحریروں کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین حضرت واصف علی واصفؒ  کی شخصیت اور تعلیمات کے حوالے سے منعقدہ 32 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ایک سیمینار میں کیا جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد نے اس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ ہمارا معاشرہ فرقہ واریت کی بیماری میں مبتلا ہے جبکہ حضرت واصف  کے شاگردوں شاگردان ان کی دوا اور دعا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔اللہ تعالی ہم سب کو ان کے افکار سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ڈاکٹر افاق قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 80 فیصد مسائل روح سے تعلق رکھتے ہیں اس صورتحال میں حضرت واصف ؒکی تحریروں سے شفا حاصل ہو سکتی ہے۔محمد شاہد نے کہا کہ حضرت واصف علی واصف ؒ سے جو شخص ملتا اس کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آجاتی اس حقیقت کا ثبوت ان سے ملنے والے معروف قلم کاروں کی پہلی اور پچھلی تحریروں سے مل سکتا ہے۔ غیاث امجد ملک نے حضرت واصف علی واصف ؒ کے وہ معروف جملے سنائے جو کہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...