امام المحدثین سید دیدار علی شاہ الوری کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

لاہور(خصوصی نامہ نگار) خلیفہ اعلی حضرت بریلوی امام المحدثین سید دیدار علی شاہ الوری کا 89 سالانہ عرس دہلی گیٹ لاہور میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس کی صدارت پیر سید نثار اشرف رضوی نے کی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی جبکہ حافظ حفیظ الرحمن، مفتی ضمیر احمد مرتضائی ،مفتی نعیم اختر نقشبندی نے اپنے خصوصی خطبات میں سید دیدار علی شاہ کے تحریک پاکستان اور احیائے مذہب کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی۔ عرس کی تقریب میں پیر سید مختار اشرف رضوی، پیر سید نصیر الدین ہاشمی، پیر اعجاز اشرفی ،نعت خواں ذیشان ایوب اور حاجی عبدالستار نے خصوصی شرکت فرمائی۔

ای پیپر دی نیشن