جے یو آئی ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے:مولانا امجدخان

Feb 05, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی نے لاہور کے مختلف حلقوں میں آج ریلیاں نکالیں جن کی قیادت مرکزی صوبائی اور ضلعی رہنماؤں اور امیدواروں نے کی ریلیوں میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راستوں میں عوام نے امیدواروں اور جماعتی عہدیداروں پر گل باشی بھی کی اور ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ریلیوں کی قیادت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مولانا محب النبی،مولانا نعیم الدین، حافظ محمد اشرف، حافظ نصیر احمد احرار،حافظ غضنفرعزیز ،محمد افضل خان،راشد احمد خان، مولانا سلیم اللہ قادری،عثمان خان،قاری منظور حسن چترانی ،مولانا عمر مہمند،حافظ عبد الرحمن،ہاشم تھامی اور دیگر نے کی۔مولانا امجد خان،مولانا محب النبی،حافظ نصیر،حافظ غضنفر ،افضل خان،راشد خان، مولاناسلیم قادری، حافظ اشرف اور دیگر نے کہا کہ جے یو آئی کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ملک سے غربت کا خاتمہ کرپشن اورلا قانونیت کا خاتمہ جے یو آئی کے مقاصد میں شامل ہے۔ آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی سے نجات کیلئے عوام جے یو آئی کے انتخابی نشان کتاب کو ووٹ دیں تاکہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو اور غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہو۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ قو م اگر ملک سے سودی نظام اور ملکی معیشت کی بہتری چاہتی ہے تو جے یو آئی کے امیدواروں کو زیا دہ سے زیادہ کامیاب کرائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔

مزیدخبریں