لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ5 فروری کو مال روڈ پرعظیم الشان یوم یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ ہوگا۔ مارچ میں مرد وخواتین، بچے بڑے سبھی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت ہوں گے۔ مارچ صبح 11 بجے سٹیٹ بینک تا اسمبلی حال،مال روڈ تک ہوگا۔عظیم الشان کشمیر و فلسطین مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق و دیگر قائدین خصوصی خطاب کریں گے۔مارچ جماعت اسلامی کے تمام حلقہ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران، ووٹرز، سپورٹرز شرکت کریں گے۔ لاہور کی عوام مارچ میں اپنے اہلخانہ کیساتھ شرکت کرکے مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں۔