لاہور(نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک جنوبی لاہور کے زیر اہتمام خدمت اہلسنت ایوارڈ کی تقریب سربراہ طاہر علی خان قادری کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔جس میں علماء کرام مشائخ عظام سیاسی سماجی صحافی اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی۔جن میں امیر اہلسنت علامہ غلام شبیر فاروقی فیصل میر سردارطاہرڈوگر پروفیسر علامہ خلیق احمد اعوان محمد سرفراز خان پیرفرمان الرحمن جمالی پیر ذوالفقار حسین شاہ یوسفی علامہ، شفیق ناطق مفتی محمد حسین آزاد، پیر خادم خورشید، پیر ذوالفقار مصطفی ہاشمی، علامہ افتخار حسین ،شفیق قمر ،محمد ارشاد خان ،محمد فہد خان، مفتی رسول بخش ، مفتی محمد حسین آزاد، علامہ ظہور اللہ کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہلسنت کیلئے بے لوث خدمات انجام دینے والوں کو خصوصی اہلسنت خدمت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام شبیر فاروقی نے کہا سنی تحریک اور جماعت اہلسنت و میلاد مصطفی کیلئے شب وروز محنت کرنیوالے ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔اس موقع پر ٹاؤن شپ کے سماجی وتاجررہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان کو سماجی خدمات پراہلسنت خدمت ایوارڈدیا گیا۔