لاہور ( خصوصی نامہ نگار)مذہبی تعمیراتی ورثہ کی حفاظت کیلئے 15 ارب کے خطیر فنڈز فراہم کئے گئے۔ صوبہ بھر کے مزارات پر جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کیلئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ملتان میں دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ اور دربارحضرت شاہ شمسؒکے مزارات کے پراجیکٹس کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے سائٹس وزٹ کیں۔ میعار اور رفتار و دیگر ترقیاتی امور ملاحظہ کیے۔ تعمیراتی کاموں کی رفتارمزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری اوقاف نے دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کا دورہ کیا اور دربار شریف پر جاری والڈ سٹی کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں، منظور شدہ سکوپ آف ورک، تعمیر زائرین برآمدہ، طہارت خانہ جات، وضوخانہ اور مسجد کی تزئین و آرائش،معیاری ایریا، ان کے شعبے، طرزِ تعمیر، صفائی اور سکیورٹی سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کے خدوخال کی مانیٹرنگ اوربروقت تکمیل کیلئے سائیٹ انجینئر زکو وزیر اعلیٰ پنجاب سیّد محسن رضانقوی کے ویژن کی روشنی میں ترقیاتی کام کو اندر معیارمکمل کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔اس موقع پرایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی، ایگزیکٹو انجینئر اوقاف (جنوبی پنجاب)سیّد راول علی گیلانی اوروالڈ سٹی، لوکل گورنمنٹ و دیگر محکمہ جات کے آفیسر ان بھی موجود تھے۔