راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اللہ کی زمین پر اسی کا نظام قائم کرنا چاہیے یہ سب سے بڑی عبادت ہے، ان خیالات کا اظہارنائب قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے پی پی 15راولپنڈی میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہم اقامت دین کے لیے کوشش کریں گے تو ہم اللہ کے مددگار بنیں گے انہوں نے اقامت دین کو نصب العین قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی دعوت کے چار نکات بیان کئے، ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان نے شہادت حق اور ووٹ کی اہمیت بیان کی اور گواہی کو چھپانے والوں کے بارے میں وعید سنائی انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طرز عمل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اللہ کے نبی نے اپنا مشن ہر حال میں پورا کیا اسی طرح ہمیں ان کے مشن کو مکمل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نیکی کا حکم دینا اور بدی سے روکنا ہر مومن کی ذمہ داری ہے ہمارے معاشرے کے بگاڑ کی بڑی وجہ ہمارے حکمران ہیں۔
معاشرے کے بگاڑ کی بڑی وجہ ہمارے حکمران ہیں، سمیحہ راحیل قاضی
Feb 05, 2024