ہولی فیملی ہسپتال میں کیتھولک چرچ کا راستہ الگ کر دیا گیا،کمشنر

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ہولی فیملی ہسپتال میں موجود ہولی فیملی کیتھولک چرچ کا راستہ الگ کر دیا گیا جبکہ ، چرچ کی تو سیع اور مزید کاموں کیلئے2لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ اس کے قریب موجود ہولی فیملی کیتھولک چرچ راولپنڈی کا گیٹ بھی الگ کر دیا گیا ہے، گیٹ ایک ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ ساتھ چرچ میں آنے جانے والے مسیحی بھائیوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا،انتظامیہ کی جانب سے چرچ کی توسیع اور مزید کاموں کے لئے دو لاکھ روپے بھی دئیے گئے ہیں، کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کوملکی شہری ہونے کے تمام تر حقوق اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن