راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈراولپنڈی ارشد محمودقر یشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو جو نقصان پہنچاےا وہ آج ایک ایک کرکے قوم کے سامنے آرہے ہیں اس شخص نے نہ صرف اداروں پر حملے کرائے بلکہ ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، سائفر کیس ،توشہ خانہ کیس ودیگر میں ہونیوالی سزائیں عدلیہ کے تاریخی فیصلے ہیں۔باشعور عوام اب پی ٹی آئی قا ئدکا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں اب ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے،آٹھ فروری کو عوام صرف اورصرف ن لیگ کے انتخابی نشان شیرپرمہر لگاکر کامیاب کر ینگے، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس پیپلز کالونی میں ن لیگی کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نوازشریف کانام ملک کی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے
اس وقت صرف نوازشریف ہیں ایسے لیڈرہیں جو ملک کو نہ صرف ان بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ملک و قوم کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کرسکتے ہیں انشا اللہ8فروری کو جیت صرف شیرکی ہوگی۔