راولپنڈی(جنرل رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم نے بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے اور ایسے بدترین مظالم کی مثال انسانی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔بھارت کی ہندوتوا حکومت دشمن وظالمانہ پالیسیوں سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہارجنرل سیکریٹری کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ شیخ عبدالمتین نے پنجاب آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹیبلوز، تقریری اور کشمیری گیتوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ٹیبلو کے مقابلوں میں ایگل پبلک سکول نے پہلی، ایمز سکول سسٹم نے دوسری، الفاروق پبلک سکول نے تیسری جبکہ گرین ویلی سکول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ تقریری مقابلوں میں معصومہ، تہنیہ عابد، سحر فاطمہ اور سائر نے بالترتیب پہلی، دو سر ی، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ کشمیری گیتوں کے مقابلوں میں مبینہ پہلے، شایان دوسرے، عائشہ تیسرے اور ایمان فاطمہ چوتھے نمبر پر آئیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ،شیخ عبدالمتین
Feb 05, 2024