فیروز والہ : رکشہ ڈرائیور‘ خاتون 2بچوں سمیت ‘محنت کش کی بیٹی اغوا

فیروزوالہ( نامہ نگار) مختلف مقامات پر رکشہ ڈرائیور سمیت دو نوجوان اور دو تین عورتیں اغوا ہو گئیں ۔ لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی میں نامعلوم افراد نے ڈرائیور اللہ دتہ کو رکشہ سمیت اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ نظام پورہ میں نامعلوم افراد نے 15 سالہ نوجوان دانش ارشد کو اغوا کر کے غائب کر دیا ۔پولیس نے مغوی کے والدہ کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف اغوا کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ فیروز والا میں نامعلوم افراد نے جواں سالہ خاتون کو دو بچوں سمیت اغواکر لیا اورفرار ہو گئے۔ رانا ٹاؤن میں  نامعلوم افراد نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی(ب) کو اغواکر لیا اورفرار ہو گئے۔ فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن