گندگی کی بات کرنے پر لیگی امیدوار روحیل اصغر  نے کارکن کو تھپڑ دے مارا‘ ویڈیو وائرل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے حلقہ کے دورے کے دوران گندگی کی بات کرنے پر کارکن کو تھپڑ مار دیا۔ ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں کارکن کو گلی میں گندا پانی جمع رہنے کی شکایت کرتے سنا جا سکتا ہے۔ کارکن نے شکایت کی شیخ صاحب گلی میں ہر وقت گندا پانی جمع رہتا ہے۔ روحیل اصغر نے شکایت کرنے والے کو کارکنوں کے سامنے تھپڑ مارا اور دھکے بھی دیئے۔

ای پیپر دی نیشن