کشمیریوں کو دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں: افواج پاکستان

Feb 05, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افواج پاکستان نے کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کشمیری عوام مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیر 1948ء سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التواء حل طلب مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ بھارتی قابض افواج کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے جذبے کو دبانے میں ناکام رہی ہیں۔

مزیدخبریں