ریاض (اے پی پی)سعودی وزیر دفاع اور اسلامی فوجی اتحاد کی وزارتی کونسل کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلمان نیانسداد اسلامی فوجی اتحاد کے فنڈ میں 100ملین ریال دینے کا وعدہ کیا ہے ۔الاخباریہ کے مطابق سعودی وزیر دفاع اور اسلامی فوجی اتحاد کی وزارتی کونسل کے چیئرمین نیانسداد دہشت گردی کے لیے قائم اسلامی فوجی اتحاد کے دوسرے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اسلامی فوجی اتحاد کے فنڈ میں 100ملین ریال دینے کا وعدہ کیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا آج کا اجلاس پہلے اجلاس کا تسلسل ہے جبکہ پہلے اجلاس میں اس اتحاد کے قیام کی وضاحت کی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد دہشتگردی کا انسداد اور اسے فنڈنگ کرنے کے تمام ذرائع کی بیخ کنی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرے سیسب اچھی طرح واقف ہیں۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بڑی اور اہم مہم ہے۔ اس کیلیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں تاکہ دہشتگردی کے خطرات سے بہتر طورپر نمٹا جاسکے اور اپنے ممالک میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے۔دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق جو میانہ روی کی جانب بلاتا ہے اورامن وامان کے فروغ کی تعلیم دیتا ہے تاکہ ہرکوئی امن وسلامتی سے زندگی گزارے۔ اسلامی فوجی اتحاد ان اصولوں پر گامزن رہتے ہوئے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے اتحاد کے رکن ممالک کے لیے 46 تربیتی پروگراموں کا اعلان بھی کیا ۔