خوابوں کو تعبیر دینا ہمارے مشن کا محور ہے، زاہد مجید 

اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل فوڈپرینیور پروگرام ماسٹر کلاس پاکستان اور نیشنل فوڈز کا مشترکہ اقدام ہے جس کا مقصد فوڈ انڈسٹری میں کھانا پکانے میں مہارت کی متلاشی افراد کے فن میں نکھار پیدا کرتے ہوئے انہیں بااختیار بنانا ہے نیشنل فوڈپرینیور پرو گرام باضابطہ طور پر کراچی میں ایک تقریب میں متعارف کرایا گیا ۔ اس تعارفی ایونٹ میں 21طلبا کے پہلے گروپ نے حصہ لیا۔ پروگرام کے آئندہ مراحل چھ ماہ کے جامع نصاب پر مشتمل ہیں جس کے دوران شرکا اختیاری انٹرنشپ، اور کھانے کی تیاری، مارکیٹنگ، صحت اور حفاظت، اور مالیات کی تربیت سے گزریں گے ،اس موقع پر نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے چیئرمین زاہد مجید نے کہا کہ خوابوں کو تعبیر دینا ہمارے مشن کا محور ہے۔

ای پیپر دی نیشن